گلگت ( پ،ر) اتحاد چوک گلگت پر سجے پنڈال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکرٹیری جنرل فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کی جانب سے سوشل میڈیا پر مسلسل پروپگنڈہ کیا جارہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران مسلم لیگ نون کی حکومت کے خلاف کسی کے اشاروں پر یہ سارا کھیل کھیل رہا اور یہ لوگ ایجنسیوں کے پودے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران پاکستان کے کسی بھی خفیہ ایجنسیوں کے اشارے پر یہ سارا کام کر رہا ہے یا اُنکے پودے ہیں تو میں سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ یہ ایک عوامی جدوجہد ہے اور ایجنسیاں ہمشیہ عوامی مفاد کیلئے کام کرتے ہیں۔ اُنکا یہ کہنا تھا حکومت کا اصل اشارہ افواج پاکستان کی طرف ہے کیونکہ اس وقت مسلم لیگ نون نے مرکز میں بھی یہی کام شروع کیا ہوا ہے۔ اُنہوں اپنے خطاب میں مسلم لیگ نون پر الزام لگایا ہے کہ 1999میں جب اُنکی حکومت کا تختہ پلٹا تو نواز شریف اور شہباز شریف کے بیٹوں نے بھارت سے اپنے خاندان کی سیاست کو بچانے کیلئے رہنمائی کرنے کی دعوت دی تھی ۔ انہوں نے کہنا فرض کریں کہ حکومتی دعویٰ درست بھی ہو تو ہمیں فخر ہونا چاہئے کہ ہم نے مودی کی سرکار کو دعوت نہیں دی بلکہ اپنے ہی ملک کے ایجنسیوں سے مدد کا مطالبہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جب مقامی حکمران عوامی مسائل سے بے خبر لاہور اسلام آباد میں شادی کی پارٹیاں انجوائے کررہی ہے ایسے میں عوام مطالبہ بھی کس سے کریں لہذا پاکستان آرمی سے اگر مطالبہ کیا ہے تو ہمیں فخر ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا