سکردو(پ ر) سنیئر صوبائی وزیر حاجی محمد اکبر تابان، ممبر گلگت بلتستان کونسل وزیر محمد اخلاق، ممبر صوبائی اسمبلی ایڈووکیٹ غلام حسین ودیگر نے ٹیکس ایشو کے حوالے سے سکردو میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس سے متعلق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے انشائاللہ بہت جلد عوام کو خوشخبری ملے گی۔صوبائی حکومت ٹیکس ایشو کے حوالے سے ایک پیج پر ہے اور سنجیدگی کے ساتھ ہر عوامی مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کررہی ہے اور وزیراعلی کی وزیر اعظم سے ملاقات میں بہت جلد جی بی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے گا اور ٹیکس کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ عوام مطئمن رہیں اور کسی بھی سازش کا حصہ نہ بنیں۔ صوبائی وزیر حاجی محمد اکبر تابان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت جو بھی اعلانات کرتی ہے ان پر من و عن عملدرآمد بھی کراتی ہے۔ جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے۔پریس کانفرنس میں کمشنر بلتستان حمزہ سالک و دیگر بھی موجود تھے۔
یاد رہے گلگت میں حکومت کی جانب سے مشیر اطلاعات شمس میر اور وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ کا ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کو پیپلزپارٹی کی حکومت مت سمجھیں جو ہڑتال والوں کے مطالبات تسلیم کرے۔ انہوں نے عوام ایکشن کمیٹی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران عوام کو گمراہ کررہی ہے انکم ٹیکس ایکٹ 2012 کو کسی بھی صورت ختم نہیں کرسکتے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا