شگر(نامہ نگار)گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع شگر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گا۔آج سے مطالبات کی منظوری تک ضلع بھر میں مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے۔اس بات کا فیصلہ بازار کمیٹی شگر کے اجلاس میں کیا گیا۔ بازار کمیٹی شگر کا اہم اجلاس صدر وزیر نسیم کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں ممبران اور کاروباری حضرات نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے صوبائی حکومت کی جانب سے ٹیکس ایڈاپشن ایکٹ 2012کو عوام دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے متنازعہ خطے میں ٹیکس کی نفاز کو غیر آئینی قراردیا۔ اور کہا کہ آئینی حقوق کی حصول تک گلگت بلتستان کے بچہ بچہ ٹیکس کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونگے۔جب تک یہ ظالمانہ ایکٹ واپس نہیں لیتا ۔ہمار ااحتجاج جاری رہے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا