گلگت (پ ر) گلگت بلتستان پر غیر قانونی طور پر نافذ ٹیکسز کے خلاف کل سے گلگت بلتستان کے 10 اضلاع میں مکمل ہڑتال ہے۔ اس دوران امن امان بر قرار رکھنے کیلئے گلگت شہر میں سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔اے سی ،سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ ہڑ تال کے دوران امن و آمان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس، رینجرا ور جی بی سکاوٹس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے شہر میں امن کو یقینی بنانے کیلئے فل پروف انتظامات کر رکھے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس ،رینجرز اور جی بی سکاوٹس ہڑ تال کے دوران کسی بھی شرپسندی کے خلاف کاروائی کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گی جبکہ زبردستی ہڑتال کروانے والوں کو نہیں بخشا جائے گا او ہڑتال کو جواز بناکر امن و آمان کوخراب کر نے نہیں دیں گے۔ عوام کے جان و ما ل کی حفاظت انتظامیہ کی اولین زمہ داری ہے۔ پرامن ماحول ہی علاقائی خوشحالی کا ضامن ہے۔ پر امن احتجاج عوام کا حق ہے مگر احتجاج کے آڑ ھ میں میونسپل حدود میں امن کو خراب نہیں کرنے دینگے۔ انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج کے دوران شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روزتحصیلدار، مجسٹریٹس اور گرداورں کے ساتھ اہم اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے مجسٹریٹس کو احکامات دئے کہ وہ اپنے اپنے سیکٹرز میں امن وآمان برقرار رکھنے کیلئے کڑی نگرانی کریں اور ہڑ تال نہ کرنے والے تاجروں کے دکانوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سیکٹر مجسٹریٹ پولیس نفری کے ہمراہ موجود رہے گا تاکہ تاجر حضرات بلاخوف خطر اپنا کاروبار کرسکیں ۔انہوں نے مجسٹریٹس کو ہدایات دیں کہ وہ باریک بینی کے ساتھ حالات کا جائزہ لیں اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ میں رہیں جبکہ ہنگامی صورتحال میں کنٹرول روم کو اطلاع دیں تاکہ بروقت حالات کو کنٹرول کیا جاسکے۔ انہوں نےاجلاس کے موقع پر تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر حسین شاہ کو کہا کہ وہ تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے رہیں جبکہ پولیس کے ہمراہ انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران وقتاٌ فوقتاٌ شہر کا دورہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج ہونے والے ہڑتال کے موقع پر انتظامیہ پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے ہمراہ چوکس رہیں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا