مظفر آباد( پ،ر)پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اور آزادحکومت ایکنک سے منظور شدہ آٹھ مقام تا تاؤ بٹ 115کلومیٹر روڈ منصوبے پر جلد کام شروع کرائیں، شاہراہ نیلم علاقائی سڑک نہیں، قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ مظفرآباد کو سی پیک سے شاہد خاقان عباسی نے نکالا ہے، وزیراعظم پاکستان اور مہتاب عباسی اپنے حلقوں کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں، وفاق ہم پر احسان نہ کرے ہم اپنا حق مانگتے ہیں۔ یو سی کٹکیر اور میرا کلاں کو کسی صورت ہٹیاں بالا میں شامل نہیں کرنے دینگے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے سابق وزیر میاں عبدالوحید، شوکت جاوید میر اور دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر آزادکشمیر کے عوام کو بجلی چور کہنے پر معافی مانگیں، وزیراعظم آزاد کشمیر ہمت دکھائیں اور لوڈشیڈنگ ختم کرائیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا