شگر(نامہ نگار) بوائز ہائی سکول تسر میں سالانہ امتحانات 2017 کے نتائج کے اعلان کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سکول کے اساتذہ, طلباء اور والدین کے علاوہ معززین علاقہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کیں۔اساتذہ نے سکول کے تعلیمی نظام اور امتحانات کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے والدین کو تفصیل سے آگاہ کیا, سکول کے پرنسپل وزیر شاہد حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سکول کے تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے والدین اور ایس ایم سی ممبران کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی, انہوں نے سکول کے کلاس نرسری تا چہارم اور ششم ہفتم کلاسز کے رزلٹ کا اعلان کیا, مجموعی رزلٹ 90 فیصد رہا, پرنسپل صاحب نے والدین پر زور دیا کہ وہ سردیوں کی تعطیلات کے دوران بھی بچوں کے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کریں تاکہ ان کی قابلیت میں اضافہ ہوسکے, اس موقع پر والدین اور ایس ایم سی ممبران نے شاندار رزلٹ پیش کرنے پر سکول پرنسپل اور اساتذہ کے کردار اور ان کی کاوشوں کو سراہا, والدین نے میٹرک کلاسز کے لئے حسب دستور اس سال بھی ونٹر کیمپ کے انعقاد کو یقینی بنانے پر اساتذہ کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں سکول کے تعلیمی نظام میں شاندار تبدیلی دیکھنے کو ملے گی, والدین نے سکول کے لئے دو نئے این ٹی ایس اساتذہ بھی فراہم کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر کا خصوصی شکریہ ادا کیا.
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا