شگر(پ ر)اتحاد علماء اہل حدیث نے انجمن تاجران کی احتجاج نے کی حمایت کا اعلان کردیا ۔خطیب اہل حدیث شگر الچوڑی نے مولانا عمران حسین مولانا ابراہیم خلیل مولانا نواز عبداللہ ، اورمولانا اشرف علی وغیرہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت تعین کئے بغیر کسی قسم کی ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ہمیں ستر سالوں سے متنازعہ خطہ قرار دیکر ہر قسم کی آئینی حقوق سے محروم ہوا لیکن اس محروم طبقوں پر ٹیکس کی نفاذ صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے عوام دشمن پالیسی ہے جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ٹیکس کی معاملہ پر ہم عوامی ایکشن کمیٹی کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ان کی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ہڑتال اور احتجاج میں شریک ہونگے۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی ایکشن مطالبات پر فوری عمل کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام پر نافذ کردیا ٹیکس ایڈاپشن ایکٹ کا خاتمہ کریں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا