سکردو( نامہ نگار خصوصی) ضلع سکردو کے سب سے بڑے آبادی والے سب ڈویژن روندو کو ڈسٹرک بنانے کیلئے مہم تیزکردیا۔ روندو ضلع تحریک کے بانی چیرمین پروفیسر علی شفاء کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں روندو سے کم آبادی والے سب ڈویژن ضلع بن سکتا ہے تو روندو کیوں نہیں۔ اُنکا کہنا تھا کہ سب ڈویژن روندو 65000کی آبادی پر مشتمل ہیں اور یہاں صرف چار ہائی اسکول ایک غیر فعال ہسپتال ہے جس کی وجہ سے عوام کو کئی قسم کے سماجی مسائل درپیش ہیں جسکا واحد حل روند ضلع ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ سب ڈویژن روندو میں انتظامی طور پر صرف چار یونین کونسل ہیں جبکہ آبادی کے لحاظ سے کم ازکم دس یونین کونسل ہونا چاہئے تھا لیکن روندو کو اپنے ہی لوگوں کی عدم توجہی کے سبب مرکز میں بھی کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اُنکا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ہم نے بہت جلد آل پارٹیز کانفرنس بُلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اہم حکومتی شخصیات کو بھی مدعو کرکیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان کے حکمرانوں کے اس علاقے کے عوام کی پریشانیوں کا احساس ہوسکے ۔اُنہوں نے بلتستان ریجن کے سول سوسائٹی اور سوشل ایکٹیوسٹ حضرات سے خصوصی طور پر اس سلسلے میں تعاون کرنے اور روند ضلع تحریک کو کامیاب بنا کر روندو کے مظلوم عوام کے ساتھ دینے کی گزارش کی ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا