گلگت ( نامہ نگار ) چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سطان رئیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیکس اڈاپٹشن کی ترمیم کے بارے حکومتی کمیٹی وقت گزاری کا فارمولے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اُنہوں نے قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن ممبران اسمبلی سے بھی مطالبہ کرتے ہوِے کہا ہے کہ اس کمیٹی کو مسترد کرکے اڈاپٹیشن کی مستقل طور پر منسوخی کیلئے ایکشن کمیٹی کا ساتھ دیں۔ اُنہوں سے وزیر بلدیات کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملاوں کے ووٹ اور سپورٹ سے جیتنے والے وزیر بلدیات اوقات بھول چکے ہیں عوامی ایکشن کمیٹی حکومتی ہر ممبر کو انکی اوقات یاد دلائے گی۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ ہمارا احتجاجا کسی جماعت یا شخصیات سے نہیں جو بھی قومی مفادات میں رکاوٹ بنے گا اسکا تعاقب کرینگے۔عوامی ایکشن کمیٹی موجودہ حکومت سے مسائل حل کرا کے ان کے بہتر مستقبل چاہتی ہے مگر موجودہ حکومت کے بعض وزراہ حکومت کا تختہ الٹنے میں پل کا کرداد ادا کر رہے ہیں۔ ٹیکس اڈاپٹیشن میں ترمیم کے بارے بننے والی کمیٹی کے حوالے سے اُنکا کہنا تھا کہ اپوزیشن ممبران کو اس معاملے میں علیحدگی اختیار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں وقت کا ضیاع ہے۔ احتجاجی تحریک کے حوالے سے اُنکا کہنا تھا کہ21 تاریخ سے احتجاجی تحریک کو فائنل مراحل میں داخل کیا جائگا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا