گانچھے (پریس ریلیز) سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وزکواۃ عشر جناب احسان اللہ بھٹہ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس گانچھے کا دورہ کیا۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ناصر علی نے سیکرٹری کو محکمے کی کارکردگی کے بارے میں بریفینگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع گانچھے میں ٹوکن نادہندہ،غیر قانونی نمبر پلیٹس اور زائد کرایہ لینے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایکسائزآفس اور زکواۃ آفس گانچھے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ سیکرٹر ی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ایکسائز آفس گانچھے کے عملے سے بھی ملاقات کی اور مختلف سیکشنز کا بھی دورہ کیا اور ریکارڈ بھی چیک کیا۔اس موقع پرانہوں نے بہترین پرفارمنس دکھانے والے عملے میں شیلڈ بھی تقسیم کیے ۔
بعد ازاں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وزکواۃ عشر نے زیر تعمیر ایکسائز آفس اور زکواۃ آفس گانچھے کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کا بھی جائزہ لیا۔اس کے علاوہ انہوں نے ضلعی چیرمین زکواۃ سے بھی ملاقات کی اور ان کو ضلع گانچھے میں مستحقین میں زکواۃ کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا