گلگت( پ،ر) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی سینئررہنما ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی غریب سرکاری ملازمین کے ساتھ ہونے والی کسی بھی ناانصافی اور زیادتی کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی رہے گی اور موسم سرما 4ماہ کے دوران سرکاری ملازمین کو ہاٹ اینڈ کولڈ (Hot and Cold) الاؤنس کو ختم کرنے کے ظالمانہ اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت غریبوں کے منہ سے نوالہ چھن کر اپنا پیٹ بھرنے میں مصروف ہے اور ہاٹ اینڈ کولڈ الاؤنس کا گزشتہ 70سالوں سے جاری الاؤنس کا خاتمہ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے ۔ ساجدہ صداقت نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت کے انتظامی سربراہ کے طور پر گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیں بصورت دیگر پاکستان پیپلزپارٹی سرکاری ملازمین کی طرف سے کی جانے والی کسی بھی احتجاج کا حصہ ہونگے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا