گلگت ( نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ نون کی جب سے حکومت میں آئی ہے اُس وقت سے لیکر آج تک پارٹی کے لوگوں میں مسلسل سرکاری عہدوں کی تقسیم میں مصروف ہیں یہی وجہ ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان حکومت نے مشیر،کوارڈنیٹرز اور وزراء کیلئے عہدوں کی بندر بانٹ میں پاکستان کے چاروں آئینی صوبوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود بھی کئی اہم نظریاتی کارکناں ایسے ہیں جو وزیر اعلیٰ کے سامنے اپنا لواہا منوانے یا چاپولسی میں ناکام نظر آتا ہے یہی وجہ ہے ذیادہ تر عہدے ایسے افراد کو دیئے گئے ہیں جنکا ماضی میں پارٹی کیلئے کوئی کردار نہیں تھے البتہ آج وزیر اعلیٰ کو خوش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پارٹی کے اندر مسلسل گروہ بندی نے نظریاتی کارکنان کو مجبور ہوکر پارٹی سے خیرباد کہنے پر مجیور کیا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے بانی رکن اور شہید سیف الرحمن کے قریبی ساتھی مسلم لیگ ن لیبر ونگ گلگت بلتستان کے صدر سلامت جان نے مسلم لیگ ن سے استفعی دیےدیا ہے ۔اُنکا کہنا تھا کہ ہم دیگر نظریاتی ناراض کارکنوں کے ساتھ مشاورت کرکے بہت جلد مسلم لیگ فاروڈ بلاک بنا کر کشروٹ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے تاکہ مخالفین کو بھی معلوم ہو گا کہ عوام کس کے ساتھ ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا