نگر ( بیورو رپورٹ) قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر نگر نثار احمد کا سینٹرل نگر مناپن ،پسن میں دکانوں پر چھاپے ،زائد المیعاد اشیاء سمیت مضر صحت غیر معیاری اشیاء بر آمد کر کے تلف کر لیا ۔ علاقے کے کئی دکانداروں کو جرمانے اور آئندہ کے لئے تنبیہ بھی کی۔ زرایع کے مطابق عوام علاقہ میں مختلف موسمی بیماریوں سمیت کئی موزی امراض پیدا ہونے کی سب سے بڑی علاقے کی گلی کونوں میں کھولے دکانوں میں موجود روزمرہ کے استعمال میں آنے والے مصنوعی اشیاء بتائی جاتی ہیں ۔ان اشیاء میں بچوں کے سکولوں میں استعمال ہونے والے پاپڑ، مختلف کمپنیوں کے بسکٹ ،چونگم ٹافیاں ،تیل ،مصالحہ جات،کاسمیٹکس کی استعمال ہونے والی مختلف قسم کے شیمپواور ہئیر آئیل وغیرہ شامل ہیں۔ قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر نثار احمد نے ڈسٹرکٹ کونسل کے معاون مازمین کے ساتھ مناپن ،پسن اور تھولِ غلمت کے مختلف کریانہ سٹورز پر اچانک چھاپہ مارا اور ان اشیاء پر مقررہ تاریخ اور نرخ چک کر لیا۔ جس بھی دکان سے یہ اشیاء بر آمد ہوئی اس دکان کے مالک کو جرمانہ اور آئندہ کے لئے قانونی طور پر سخت کاروائی کرنے کی تنبیہ کی ۔ عوامی حلقوں نے قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر نگر کو اس طرح کی کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے قائم مقام اے سی کو شاباش دی ہے ۔ اہم بات یہ ہے کہ نو تعینات ڈی سی نگر نوید احمد کے نگر آمد کے بعد ایک مرتبہ پھر سٹی مجسٹریٹ اور قائم مقام اے سی نثار احمد اور عوام کو بہتر اور معیاری اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کی کاروائیوں میں تیزی لائی ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا