شگر(نامہ نگار) محکمہ برقیات شگر کی دن رات انتھک محنت اور جدوجہد بجلی کی بحران حل ہوگئے۔ اس وقت شگر کے کسی بھی کونے میں کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہا ۔جس کا کریڈٹ محکمہ برقیات شگر کے اعلیٰ حکام اور اہلکاروں کو جاتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شگر کے مختلف شعبہ زندگی کے افراد نے کہا ہے کہ محکمہ برقیات شگر کے حکام کی بہتر حکمت عملی اور انتھک کوششوں سے شگر سنٹر ،گلاب پور اور دیگر علاقوں میں بجلی کی بحران پر قابو پالیا ہے۔ گھر گھر چیکنگ اور فیوزنگ کے بعد لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہے۔جس کا کریڈت محکمہ برقیات شگر کے ایکسین ،ایس ڈی او، سب انجینئرز اور عملوں کو جاتا ہے۔ جنہوں نے شگر میں بجلی کی بہتر ترسیل اور طلب اور رسد میں برابری کیلئے بہتر حکمت عملی وضع کی۔لوگوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ محکمہ برقیات شگر گذشتہ روایات کا قائم رکھتے ہوئے شگر کو لوڈ شیڈنگ فری زون قرار دینے کیلئے اپنی حکمت عملی جاری رکھیں گے۔اور شگر سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کرینگے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا