شگر(نمائندہ خصوصی)یوم مردہ امریکہ کے موقع پر جامع مسجد صاحب الزماں چھورکاہ میں مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین کی ایک کثیر تعداد موجود تھے ریلی کے شرکا سے امام جمعہ شیخ ضامن علی مقدسی اور علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس الدین الموسوی نے خطاب کرتے ہوہے کہا کہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرکے مسلم دشمنی کی انتہا کردی ہے انشااللہ امریکی صدر کا یہ اقدام اسرائیل کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اسلامی ممالک کو ہوش کے ناخن لینا ہوگا مقررین نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کے درمیان نااتفاقی پیدا کرکے اپنے مزموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن مسلمان اقوامِ کو اغیار کی اس چال سے بے خبر ہیں اور امریکہ کو اپنا دوست گرداننے کو فخر محسوس کرتے ہیں مسلمانوں کی اسی نااہلی سے فائدہ اٹھا کر اغیار مسلم کش فیصلے کرنے سے نہیں کتراتے ہیں انہؤں نے اگر امام خمینی کے فرمودات پر عمل پیرا ہونے میں مسلمان کامیاب ہوہے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت مسلمانوں کو میلی آنکھ سے بھی دیکھنے کی جرات نہیں کرسکیں گے انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوہے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مسلم ممالک متحد ہوکر اغیار کے سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور قبلہ اول اسرائیل جنایت کار کے قبضے سے آزاد ہوگا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا