گلگت ( نامہ نگار خصوصی) پولیس گردی معاشرے میں ایک المیہ ہے یہاں قانون نافذ کرنے والے اکثر اوقات قانون کو گھر کی لونڈی سمجھ کر پامال کررہا ہوتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ خومر میں پیش آیا جب معمولی غلطی پر ٹریفک حولدار نے ٹرک ڈارئیور کو مار مار کر لہوں لہان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کے اکبر حسین نامی حوالدار نے ٹرک نمبر LRC 5620کے ڈرائیور محمد رستم پر خومر چوک کے قریب تشدد کرکے شدید زخمی اور بیچ بچاو کرنے والے راہگیروں اور معززین پر بھی چڑھ دوڑا۔
موقع پر موجود عوام نے میڈیا کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھناونے واقعے کافوری نوٹس لیکر غریب اور مسافر ڈرائیور کو انصاف فراہم کرنے کے ساتھ قانون ہاتھ میں لینے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا