نگر( اقبال راجوا) ضلع نگرمیں سیاحت کو فروغ دینے اورسیاحوں کو بہترین ماحول فراہم کرنے کے لئے تین بڑوں نے سرجوڑلئے ۔ڈپٹی کمشنرکے ساتھ انقلاب نگرکے بانی سید یحیٰ شاہ ،چئیر مین ایل ایس او محمداسماعیل تحسین نے حتمی مشاورت کے بعد ایکدرجن سے زائد مختلف منصوبوں ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد محکمہء سیاحت اور محکمہ پلاننگ میں جمع کریں گے۔ ن منصوبوں میں میں نگر میں قدرتی مناظر، جھیلیں،چشمے ،آبشار،گلیشئیرز،ثقافت،قدیم روایات اور تہذیب وتمدن کے حوالے سے مختلف منصوبے شامل کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کا ایک ٹیکنیکل وفد کل صبح اپنی مکملتیاریکے ساتھ گپہ ویلی پہنچ جائے گا جو لینڈسکیپنگ کر کے سیاحتی مقامات کے قدرتی ماحول کو محفوظ رکھنے سمیت مارکیٹ ،ہوٹل ،ریسٹورینٹس اورسیاحوح کے لئے محکمہء تعمیرات عامہ نگر کی جانب سے ریسٹ ہاؤسزبھی تعمیرکئے جائیں گے۔ میونسپل کارپو ریشن گلگت وفد میں انجینئیرزاور ٹاؤن پلاننگ کے ماہر شامل ہونگے۔ اس سلسلے میں پچھلے سال ضلع نگر آئے ہوئے سیاحوں کا مکمل ڈیٹا لیا گیا ہے اورآئندہ سال کے لئے پچھلے سال کیم نسبت کئی گنا زیادہ سیاحوں کو تمام ترسہولتیں دینے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔سیاحوں کے لئے تمام ہوٹلز میں وائی فائی سہولت دینے ،پی ٹی ڈی سی موٹلز قائم کرنے اور پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤسز کی تعمیر کے لئے بھی امداد دی جائے گی۔ اس سلسلے میں معروف ہوٹل عوشو تھانگ کے منیجر سید اسرار حسین سے بھی رائے لی گئی ہے ۔زیرو پوائینٹ نگر میں ایک ٹورسٹ انفارمیشن سینٹر قائم کیاجائے گا جہاں محکمہ سیاحت کا اسسٹنٹ ڈائیریکٹر چوبیس گھنٹے بیٹھ کر نگر سے متعلق معلومات دیتا رہے گا۔ ہسپرسمیت ضلع نگر میں تما م وادیوں میں انٹر نیٹ اور موبائل سروس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔سیاحوں کو نگر کے گلیشئیرز،اور خوبصورت مقامات کے حوالے سے مفید معلوماتی کتابچہ اسی ٹورسٹ سینٹرسے ملا کرے گا۔ تینوں بڑوں نے فیصلہ کیا کہ اب وقت آیا ہے کہ نگر کے پیکس اور گلیشئیرز کو نگر ہی کا بتا کر اس خوبصورت ضلع کی اصل شناخت دنیا بھر میں متعارف کرائی جائے۔کے کے ایچ اوردیگر اہم مقامات پرسیاحتی اور تاریخی مقامات سے متعلق سائن بورڑز نصب کرائے جائیں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا