شگر(عابدشگری)خاتم النبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ اور امام جعفر صادق ؑ کی یوم ولادت کے سلسلے میں قدیمی امام بارگاہ مرہ پی میں محفل میلاد منعقد ہوئے ۔ جس کے صدارت سید طہ الموسوی امام جمعہ شگر جبکہ مہمان خصوصی پیر نوربخشیہ سید حسن شاہ اور سابق صوبائی و زیر راجہ ا عظم خان تھے۔محفل سے بلتستان بھر کے نامور علمائے کرام ،شعراء ،منقبت خوان نے شرکت کی اور بارگاہ حضور اکرم میں نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ رحمت العالمین بن کر آئے۔آپ کی آمد سے دنیاجہالت کو خاتمہ ہوا۔ آپ کی زندگی تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ آپ نے اسلام کی تبلیغ اور اشاعت کیلئے صعوبتیں برداشت کئے اور کفار عرب کے ظلم و ستم کو برداشت کئے اور اسلام کو پھیلا یا۔اسلام سے عرب جہالت کی انتہاء کو پہنچے ہوئے تھے۔ معمولی باتوں پر کئی سال لڑائی معمول تھی۔ اور لڑکیوں کو زندہ درگور کرنا ان کا معمول تھا۔ آپ کی آمد بعد آپ ﷺ نے انسانیت کو پہچان دیا۔انسانیت کی تذلیل اور جہالت کو ختم کیا۔اسلام کو دین مکمل کے طور پر پیش کیا۔ آج تمام مسلمانوں کی آپ کی سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہیں۔اس سے پہلے سٹیک سیکریٹری نثار حسین نے امام بارگاہ کی اور اس محفل کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ امام بارگاہ مرہ پی جوکہ یونین کونسل مرہ پی کا مرکزی اور قدیمی مام بارگاہ ہے۔جسکی تعمیر 1320میں ہوئی۔ جہاں تمام معصومین کی ولادت اور شہادت کے ایام منایا جات ہے۔ جبکہ عاشورہ کی مرکزی جلوس بھی اسی امام بارگاہ سے برآمد ہوتا ہے۔ حال ہی میں اس کی تعمیر نو کا کام شروع کیا ہوا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا