شگر(عابدشگری)وحدت فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم ولادت حضرت محمد ﷺ اور یوم ولادت امام جعفر صادق ؑ کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں مختلف مکتبہ فکر کے علماء اور شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر نوربخشیہ شگر سید حسن شاہ نے کہا کہ اسلام اور اسوہ رسول ہمیں لوگوں کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ لوگوں کی خدمت عین عبادت ہے۔وحدت فاؤنڈیشن شگر کی جانب سے شگر میں فلاحی کام قابل تعریف ہے۔ہم سب کو اسوہ رسول پر عمل کرتے ہوئے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔تقریب میں ڈی ایچ او شگر سید صادق شاہ،امام جمعہ شگر سید طہٰ الموسوی،مولوی عبدالقیوم شورش،حاجی وزیر فداعلی،ڈاکٹر وزیر غلام حسین اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر حسب روایت پیغمبر اکرم ﷺ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا