نگر ( بیورو رپورٹ) عید میلاد النبی ﷺ سترہ ربیع اول کی مناسبت ضلع نگر کے قریہ قریہ ،پہاڑ ی چوٹیوں اورگھر ،گلی، سڑک اور میدان چراغاں سے روشن ، ہر مسجد و امام بارگاہ سے درود و سلام کی صدائیں ۔ تفصیلات کے مطابق رحمت اللعالمین حضور پر نو ر حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ضلع نگر کے تمام علاقوں میں نوجونوں کی ٹولیوں نے بازاروں اور گھروں سے چندہ نکال لیا اور گھر گلی محلہ پہاڑی چوٹیاں اور تمام مساجد و امام بارگاہوں میں چراغاں کیا ۔ مساجد و امام بار گاہوں میں محفل حمد و نعت منعقد ہوئے جس میں علاقے کے نوجوان شاعروں سمیت خوش الحان نوجوانوں نے نعت و منقبت بھی پیش کئے۔ علماء کرام نے سیرت طییبہ ﷺ پر روشنی ڈالی اور حضور اکرم ﷺ کو دونوں جہانوں کے لئے رحمت قرار دے دیا ۔ دوسری طرف سے عوام علاقہ نے اپنے گھروں میں قسم بہ قسم کی روایتی کھانوں سے ہمسائیگی میں دعوتوں کا بندو بست کیا۔ بچوں کو نئے جوڑے اور ایک دوسرے کو بھی عید میلاد النبیﷺ کی مبارکبادی بھی دی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا