کھرمنگ( نامہ نگار خصوصی) ضلع کھرمنگ میں منٹھو نالہ گاوں جو ایس سی او ڈیجیٹل ایکسچینج منٹھوکھا سے صرف چار کلو میٹر کی دوری پر واقع ہیں لیکن پچھلے سال سردیوں میں برف باری کے باعث لائنیں خراب ہوئی تھی جو اب تک درست نہیں ہوسکے، اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم ٹیلی فون کو سہولت نہ ہونے کے باوجود ہر ماہ 174روپیہ باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں لیکن ہمارے مسائل کا کوئی پرسان حال نہیں اُنکا کہنا ہے کہ ہم نے مادھوپور کے مقام پر موجود اُنکے دفتر سے لیکر سکردو تک میں اس مسلے کی حل کیلئے کئی بار درخواستیں دی ہے لیکن کوئی سُننے والا نہیں جبکہبل باقاعدگی سے وصول کر رہے ہیں،عوام کا کہنا تھا کہ ٹیلیفون کی عدم دستیابی آج کے اس دور میں ایسے علاقوں میں انتہائی ضروری ہے جہاں سڑکوں کی سہولت بھی میسر نہ ہو، لہذا ادارے کو چاہئے کہ جلدازجلد اس اہم مسلے کو حل کریں ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا