اسلام آباد راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اب تک کسی عدالت نے آئین کو پامال کرنے والوں کو سزا کیوں نہیں سنائی؟ پنجاب ہاوس، اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اںہوں نے کہا. میں سب کچھ سمجھتا ہوں، ابھی چپ ہوں، خاموش نہیں رہوں گا. مجھ پر کرپشن کا کوئی ایک بھی الزام نہیں. ایک بیٹے نے باہر سے پیسے بھجوائے، دوسرے سے تنخواہ نہیں لی، اس پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔مجھے اس وجہ سے نا اہل قرار دیا گیا کہ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لیا. کسی وزیراعظم کیساتھ اس سے بڑاا مذاق اور کیا ہو سکتا ہے. میں نے ایسا کچھ نہیں کیا جس سے ترقی کا پہیہ رک جائے، ملک میں انتشار پھیلے۔
ہفتے کو نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں ایک مصروف دن گزارا، ان سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، پشتو ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی بلوچستان کے سربراہ وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ملاقات کی.
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا