شگر(عابدشگری) علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ الموسوی نے کہا ہے ۔اے آئی جی اشرف نور ایک فرض شناس آفیسر تھا اور وہ ہماری قوم کا عظیم سرمایہ تھا۔ان کی شہادت سے قوم ایک فرض شناس اور قابل آفیسر سے محروم ہوگیا۔ خودکش حملے میں ان کی شہادت سے قوم کی ہر ایک آنکھ آشکبار ہے۔انہوں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کا روکنے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ملک میں حکومت نامی کوئی شے موجود ہی نہیں دہشت گرد ہر جگہ دندناتے پھر ررہے ہیں اور جہاں جی چاہئے اپنا ٹارگٹ کررہے ہیں۔علمائے امامیہ شگر کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔دہشت جہاں جی چاہئے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے ناصر شیرازی کی پنجاب حکومت کی سرپرستی میں لاپتہ کرنے پر پنجاب حکومت اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ کی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام گمشدہ افراد کو بازیاب کرائے ۔ورنہ عوام احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہونگے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا