گلگت ( نمائندہ خصوصی) ٹیکس ایشو پر حکومتی مذاکراتی ٹیم نے پریس کانفرنس میں دوٹوک موقف اپنا ہوئے ڈپٹی اسپیکر جعفراللہ خان نے حسب سابق جارحانہ وکٹ کھیلتے ہوئے انٹی ٹیکس مومنٹ کو سرپسندی کا لقب دے دیا۔ پریس کانفرنس میں حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت عوام کی ڈیمانڈ پر ٹیکسز ایشو کے حل کے لیے سنجیدگی سے کام کررہے ہیں اور حکومت چاہتی ہے تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے ۔ حکومتی نمائندوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کسی نے حکومت اور ریاست کو چیلنج کرکے شر پھیلانے کی کوشش کی تو حکومت شرپسندوں کے خلاف آہنی باتھوں سے نمٹیں گی اور قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔ دوسری طرف عوامی ایکشن کمیٹی اور تاجر اتحاد اس وقت پورے گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں اور چارٹرڈ آف ڈیماند پر عمل درآمد تک خاموش نہیں بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ حکومت کوشش کرتے ہیں کہ عوامی معاملات پر افہام تفہیم کے ذریعے بات چیت کرنے اور اپنے کئے ہوئے وعدوں پر عمل درآمد کرنے کے اخبارات میں روازنہ نت نئے بیانات دیکر عوام میں مزید اشتعال پیدا کررہا ہے جسکا نقصان حکومت کو ہی اُٹھانا پڑے کا کیونکہ عوامی ایکشن کمیٹی نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت مین سول نافرانی کا اعلان کیا ہوا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا