اسلام آباد( نیوز ڈیسک) میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 نومبر کو اسلام آباد میں سی پیک میڈیا فورم کی تیسری سالانہ کانفرنس پیر کو اسلام آباد میں منعقدہوگی، پاکستان اورچین کے درمیان میڈیاکے شعبے میں دیرپا تعلقات کے لیے 2015میں سی پیک میڈیافورم کاقیام عمل میں لایاگیاتھا،سی پیک میڈیا فورم کے صدر حافظ طاہرخلیل نے بتایا کہ سی پیک میڈیا فورم کانفرنس کے چارسیشن ہونگے، چین کے ممتاز صحافیوں کا10رکنی وفد اسلام آباد کانفرنس میں شریک ہوگا،کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے پورٹس اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیرسینٹر میر حاصل بزنجو،سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینٹر مشاہد حسین سید،چین کے سفیر یائو جنگ اور چائنا اکنامک نیٹ کے سی ای او وانگ شو ڈونگ خطاب کریں گے۔ڈان گروپ کے سی ای اوحمید ہارون،پروفیسر لی شی جیانگ ڈائر یکٹرشہنوا یونیورسٹی بیجنگ،حسن دائود ڈائر یکٹر سی پیک وزارت منصوبہ بندی اور تانگ من شن ڈائر یکٹر پاک سٹڈیزسینٹر بیجنگ یونیورسٹی پہلے ورکنگ سیشن سے سی پیک ثقافتی روابط کے موضوع پرخطاب کریں گے ، دوسرے ورکنگ سیشن میں سی پیک انفارمیشن کوریڈور کے قیام پر بات ہوگی، موضوع پرجنگ میڈیا گروپ کے ایم ڈی سیدسرمد علی،سی پیک میڈیا فورم کے صدر حافظ طاہرخلیل،وانگ یین چائنا بزنس نیوز، شاہدرشید ایگزیکٹو ڈائر یکٹر سینٹر آف ایکسی لینس،سی پیک پاکستان انسٹیٹوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس( پائیڈ) اور پیپلز ڈیلی چائنا کے ایڈیٹر مینگ شیانگ یین اورآصف صلاح الدین سی ای او آئی این پی کاخطاب شامل ہوگا،اختتامی اجلاس میں سفارشات کی منظوری دی جائیگی ۔
اسلام آباد میں سی پیک میڈیا فورم کی تیسری سالانہ کانفرنس 27نومبر پیر منعقدہوگی۔ گلگت بلتستان سے کوئی بھی مہمان مدعو نہیں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا