سکردو( نمائندہ خصوصی) قومی احتساب بیوروکی جانب سے محکمہ جنگلات کے کچھ کرپٹ افسران کی گرفتاری اور محکمہ پی ڈبلیو ڈی میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی خبروں کے بعد بلتستان ریجن کے کرپٹ عناصر میں ہل چل مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلتستان میں محکمہ ایکسائز،ٹریفک،پی ڈبیلو ڈی،واٹر اینڈ پاور میں معمولی نوکریوں کے ساتھ افسران کی ملی بھگت سے کروڑوں کے جائیداد بنانے والے اس وقت پریشان دکھائی دیتا ہے ،کچھ افراد کی جانب مختلف بنکوں میں موجود اکاونٹ بھی خالی کرائے گئے جبکہ کرپشن کے پیسوں سے تعمیر کردوہ عالی شان عمارتوں، دوکانوں اور مارکیٹیوں کو قانونی بنانے کیلئے قانونی مشوروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، کئی لوگ انٹرنیشنل بنکنگ ٹرانزیکشن کیلئے بھی راولپنڈی اسلام آباد میں منی لانڈرنگ کرنے والوں سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔ حالیہ ٹیکس مخالف تحریک میں کرپشن کے ذریعے پیسہ بنانے والے ذیادہ متحرک نظر آتا جس کا اصل مقصد اپنے اوپر آنے والے مصیبت کو روکنا بتایا جاتا ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلتستان ریجن خاص طور پر سکردو شہر میں موجود کئی عالی شان عمارتیں اور مارکٹیں بنانے والے سرکاری نوکریوں سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد کروڑوں کے جائداد کا مالک بنا ہوا ہے ہے ۔ لہذا محکمہ نیب کی جانب سے کرپٹ عناصر کے خلاف آپریشن کا یہ سلسلہ بہت جلد بلتستان کی طرف آنا چاہئے تاکہ غریب عوام کو لوٹنے والوں کا احتساب ہوسکے
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا