سکردو(لیاقت کاظمی)سکردو میں تمام بڑی مارکیٹیں اور تجارتی مراکز سمیت بازار اور مضافات میں پرچون کی تمام.چھوٹی، بڑی دکانیں بھی بند کردی گیئں ہیں . جبکہ شہر اور گردو نواح میں پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے. پہیہ جام ہڑتال کے باعث پرائیوٹ سیکٹر کے تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں جہاں نرسری سے مڈل کلاس تک جاری سالانہ امتحانات کے آج ہونے والے پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں . ادھر یاد گار شہدا پر زبردست مظاہرہ کیا گیا جہاں مرکزی انجمن تاجران بلتستان کے صدر غلام حسین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین کیے بغیر ٹیکس وصولی غیر آئینی اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کے بعد تمام ٹیکسسز نافذ کیے جائیں اس کے بغیر ہم کسی قسم ٹیکس نہیں دیں گے . انھوں نے کہا حکومت ہر طرح کے محصولات ختم کرکے نوٹفیکیشن جاری کرے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا