اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یومِ اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ علامہ اقبال ہماری فکری روایات کا سب سے روشن حوالہ ہیں، اقبال نے مسلمانان ہند کو منزل کا سراغ دیا، اقبال کے افکار نے مایوسی اور ناامیدی کے ماحول میں امید کاچراغ روشن کیا اور شاعرِ مشرق نے نشاندہی کی کہ جدید اسلامی مملکت کو کیا کیا چیلنج درپیش ہوسکتے ہیں جب کہ علامہ اقبال نے مسلم ریاستوں کوجمہوری اصولوں کی بنیاد پرسیاسی تشکیل نو کی راہ دکھائی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے مسائل کا حل چاہتی ہے، حکومت نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی تاکہ امن قائم ہو، حکومت نے ملک کی معیشت کو استحکام دیا تاکہ ترقی کے مواقع فراہم ہوں، حکومت نے مضبوط انفراسٹرکچر دیا تاکہ روزگار پیدا ہو۔ خودی کی حفاظت سیاسی استحکام اور معاشی خود کفالت کے بغیر نہیں ہو سکتی، اقبال کی فکر سے یکجہتی کا تقاضا ہے کہ پاکستانی فساد و انتشار کی قوتوں کے خلاف متحد ہوں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا