اسلام آباد(ابرار حسین استوری) وفاقی دارالحکومت میں ایف پی ایس سی کے زیر نگرانی ہونے والے سیکشن آفیسر امتحانات میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سپوت جمال حیدر جن کا تعلق سکردو،کھرمنگ کمنگو سے ہے، جنہوں نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے. امتحانات میں پورے پاکستان سے 1330 امیدواروں نے حصہ لیا آفیسرز کے لئے موجودہ 45 سیٹوں کے لیے صرف27 امیدوار کامیاب ہو سکے ہیں. یاد رہے وفاقی سیکرٹریٹ میں جی ایم سکندر، سید محمد علی شاہ اور افضل شگری جیسے نمایاں بیوروکریٹس کی رخصتی کے بعد علاقے کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہو کر رہ گئی تھی. اس سلسلے میں جمال حیدر جیسے گلگت بلتستان کے سپوت کی کامیابی علاقے کے باسیوں کے لیے ایک تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا جا سکتا ہے. مختلف طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے اس پیش رفت پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور جمال حیدر کو کامیابی پر مبارکباد۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا