اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینیٹ میں وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں کل 65 ہزار افراد کے پاس جعلی شناختی کارڈ ییں جس پنجاب سب سے آگے اور سب سے پیچھے گلگت بلتستان بتایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان میں صرف 63 جعلی شناختی کارڈ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے یہ ڈیٹا کس بنیاد پر اکھٹا کیا ہے وہی بہتر بتا سکتا ہے لیکن درحقیقت گلگت بلتستان کے عوام کے پاس جو شناختی کارڈ ہے اس بنیاد پر آج بھی ووٹ کے حقوق سے محروم ہیں یعنی اُس کی کوئی حیثیت نہیں دوسری بات گلگت بلتستان اس وقت غیرمقامی افراد کیلئے ایک بہترین اماجگاہ بنا ہوا ہے جہاں غیر مقامی افراد رشوت اور سفارش کی بنیاد پر نہایت ہی آسانی کے ساتھ ڈومسائل اور شناختی کارڈ حاصل کر لیتے ہیں۔ اس حوالے سے مرکزی جامعہ مساجد گلگت اور سکردو کے خطیبوں نے حکومت کو تبہیہ کیا ہوا ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا