شگر(عابدشگری)ارندو اور الچوڑی واقعات کے بعد شگر میں ریسکیو 1122اور ایمرجنسی ادارے کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔ شگر جیسے ضلع میں ان ادارون کی عدم موجودگی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔پاکستان تحریک انصاف شگر کے صدر عدیل شگری نے کہا ہے کہ ارندو میں گذشتہ دنوں رونماء ہونے والی واقعات انتہائی دل خراش ہے جس میں لوگوں کی قیمتی گھر اور اشیاء جل کر راکھ بن گئے۔انہوں نے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پی ٹی آئی ان کیساتھ ہے اور متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیا جائے گا۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ پہ درپہ واقعات رونماء ہونے کے باؤجود ضلع شگر میں کسی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ادارہ موجود نہیں۔ کسی حادثے اور آگ لگنے کی صورت میں سکردو سے ریسکیو اداروں کی آنے تک قابو سے باہر جائیں گے اور سب کچھ ختم ہوجائیں گے۔ الچوڑی میں گذشتہ دنوں آگ لگنے کی واقعہ میں ایسا ہی ہوا کہ سکردو سے ریسکیو کو بلانے تک گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شگر میں جلد ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ کی ادارے کا قیام عمل میں لایا جائے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا