گلگت ( تحریر نیوز) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور انجمن تاجران گلگت بلتستان نے آج کے اہم میٹینگ میں ایک بار پھر پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں 11 نومبر کو پیٹرولیم ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کی جانب سے تمام پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دوسرے مرحلے میں 13 نومبر سے غیر معینہ مدت کیلئے گلگت بلتستان میں وفاقی اور مقامی سطح پر لاگو غیر قانونی غیرآئینی تمام قسم کے ٹیکسز کو ختم کرنے تک پورے گلگت بلتستان کی سطح پر پہیہ جام ہڑتال ہوگا۔ چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام ٹیکس کے خلاف نہیں بلکہ اس خطے کی آئینی حیثیت کا تعین کئے بغیر کوئی بھی ٹیکس گلگت بلتستان کے عوام پر ظلم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ لہذا عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کرنا ہمارا مشن بھی ہے اور عوام کا حق بھی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا