گلگت(تحریر نیوز ) مفاداتی سیاست گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا پہلے بھی حصہ تھی اب بھی ہے لیکن جب سے نون لیگ کی حکومت آئی ہے اسمبلی میں اپوزیشن کے نام پر حکمران جماعت کے غلط فیصلوں کی تایئد کرتے رہے ہیں، حاجی شاہ بیگ پر عدم اعتماد وقت کی ضرورت تھی کیونکہ وہ ایک طرح سے حکمران پارٹی کے سپورٹر بھی ہیں۔ اپوزیش لیڈر کی رسہ کشی سے پیپلزپارٹی کا باہر ہونا بھی اچھی روایت ہے کیونکہ پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا تو اب کیا کرنا ہے اُنکا مقصد صرف تنقیدی سیاست سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت تحریک اسلامی کے رکن اسمبلی کیپٹن( ر) محمد شفیع اپوزیشن ممبران کی اکثریتی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگے ہیں.قانون ساز اسمبلی میں موجودہ قائد حزب اختلاف حاجی شاہ بیگ پر اعدم اعتماد کرکے کیپٹن ر محمد شفیع کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی سپیکر کے نام درخواست میں ساتھ اپوزیشن ممبران نے دستخط کردی ہے.دستخط کرنے والے ممبران میں کیپٹن ر محمد شفیع،کپٹن ر سکندرعلی،حاجی رضوان علی ،نواز خان ناجی،بی بی سلیمہ ،ریحانہ عبادی اور کا چو امتیاز علی خان کا نام شامل ہیں جوکہ آئندہ ہونے والے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر کو پیش کرکے نئے قائد حزب اختلاف کپٹن ر محمد شفیع کو منتخب کرینگے۔
یاد رہے کپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع وہ واحد رکن اسمبلی ہے جنہوں نے عوامی اور قومی ایشوز پر پارٹی پالیسی کو بالائے طاق رکھ کر اسمبلی میں عوامی نمائندگی کا حق ادا کرتے رہے ہیں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا