وفاق نے گندم سبسڈی میں چار ارب روپے کٹوتی کردیا ۔ عوامی ایکشن کمیٹی کا ردعمل بھی سامنے اگیا

0 0

گلگت (پ ر) وفاق نے گلگت بلتستان کو ملنے والی گندم سبسڈی میں چار ارب روپے کٹوتی کرکے گلگت بلتستان کی عوام سے دشمنی کا ثبوت دیا ہے

پیٹرول اور ڈیزل کہ قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پہلے ہی گلگت بلتستان میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے ایسے میں گندم سبسڈی میں کٹوتی عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان واضح کرتی ہے کہ وفاقی حکومت کی ان عوام دشمن اقدامات پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹھے گی اور گندم سبسڈی سمیت دیگر ستائیس اشیاء پر سبسڈی جوکہ گلگت بلتستان کی متنازع حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں یہاں کی عوام کو حاصل ہے اس کی بحالی کیلئے تحریک چلائیگی۔

گلگت بلتستان کی عوام ماضی کی طرح ایک دفعہ پھر تیاری کریں عوامی ایکشن کمیٹی کل ہنگامی اجلاس بلاکر باقاعدہ احتجاجی تحریک کے حوالے سے مشاورت اور حکمت عملی طے کریگی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website