سکردو(ٹی این این) سکردو ضلعی انتظامیہ دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت دو محلوں کی بجلی استعمال کرکے عوام سے لوڈ کم کرنے کی اپیل سنگین مذاق ہے. ضلعی انتظامیہ 400 کلو واٹ بجلی استعمال کرنے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات کے اعدا و شمار کے مطابق کمشنر ڈپٹی کمشنر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر آفسز اور ہاؤسز میں درجن سے زائد ایر کنڈیشنز استعمال کرتے ہیں علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کے تمام آفسز میں بھاری برقی آلات استعمال کرتے ہیں 400 کلوواٹ سے دو محلہ جات کی ضروریات پوری ہوتی ہیں سکردو میں شہریوں کو ان دنوں بد ترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایسے میں ضلعی انتظامیہ 400 کلوواٹ بجلی استعمال کرکے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں جوکہ نہ صرف اسراف بلکہ سراسر ظلم ہے محکمہ برقیات نے حال ہی میں سپیشل ٹرانسفارمرز اور سپیشل کنکشن منقطع کر دیا گیا ہے مگر اعلی شخصیات کی سپیشل لائن بلی کے گلے گھنٹی کون باندھے کے مصداق بن گئی تا ہم محکمہ برقیات اس سلسلے میں یہ جواز گھڑتے ہیں کہ چونکہ یہ پہلے سے ہی چلا آ رہا ہے ہم ضلعی انتظامیہ کے آفسز اور ہاؤسز کی لائن منقطع نہیں کر سکتے. ماضی بعید میں ضلعی انتظامیہ کے آفسز میں بھاری برقی آلات چھاپے کے نتیجے میں ضبط کر لی گئی تو انہوں نے محکمہ برقیات کے کمپلین سنٹر میں چھاپہ مار کر ان کے ہیٹر وغیرہ ضبط کرنے کا ریکارڈ ہے ان دو اہم اداروں کی ایک دوسرے کے ساتھ عدم تعاون کی وجہ سے سکردو کے شہریوں میں بجلی کی منصفانہ تقسیم خواب بن کر رہ گیا ہے صوبائی گورنمنٹ تھرمل پاور پلانٹس کیلئے کروڑوں روپے مختص کرکے فی یونٹ 65 روپے میں پڑ رہا ہے اورمسلسل گھاٹے میں ہیں جبکہ اس کے برعکس ضلعی انتظامیہ کے آفسز اور ہاؤسز میں پلک جھپکتے نہیں ستم ظریفی یہ ہے کہ عوام گھپ اندھیروں میں جبکہ انتظامیہ ڈیزل جنریٹرز کی بجلی سے مزے لے رہے ہیں سکردو کے شہریوں نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے اس دوہرے پن کا کے ساتھ ساتھ یکساں قانون لاگو کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ عوام و خواص کی تفریق ختم ہو
سکردو ضلعی انتظامیہ کے افسروں کے گھروں اور دفتروں میں کتنا کلو واٹ بجلی استعمال کی جارہی یے تحریر نیوز نے سراغ لگالیا عوام جان کا حیران ہونگے
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا