“راستے جدائی کے کئی دہائیاں بچھڑے ہوئے خاندان کی ملن کی درد ناک کہانی ۔کرگل لداخ کے بچھڑے ہوئے خاندانوں کی تحریر نیوز کی خصوصی سیریز کی کہانی ہے

0 0

حاجی عباس ولد حسن ساکن ژھینگ روگ چک ، قوم “ماسلطان پہ” علاقہ برسو کرگل ؛

عباس برسو پہ ابھی 14 سال کا ہی کا تھا کہ محنت مزدوری کرنے کھچول (کشمیر ) آگئے۔

1947 کا زمانہ تھا نو جوان اور گرم خون جناح کے پاکستان کا عاشق دوسرے جوانوں کی طرح پر جوش ، ایک قافلے جو شملہ سے پاکستان جارہے تھے کے ساتھ مشکلات کا مقابلہ کرتے کرتے قائد آباد میں قائد اعظم کے مزار کے ساتھ شملہ سے آئے مہاجرین نے کیمپ لگا دئیے ۔

آبادی بڑھتے گئے مزار قائد کی توسیع ہوتا رہا ان مہاجرین کو بھی مزار ایریا سے نکال دیا گیا۔
اہالیان پرک کو قائد اعظم سے جتنی عقیدت تھیں وہ بہت ہی عظیم تھے ۔

جوں ہی جوار قائد سے محروم ہوئے دوسرے مہاجرین کی طرح دربدری انکا بھی مقدر ٹہرا ۔

حاجی عباس کو اپنا وطن ماں ، باپ اور اکلوتی بہن اور بھائی کی یاد ستانے لگا ۔

قیام پاکستان کے بعد کافی عرصہ تک واہگہ بارڈر سے ملنے کیلئے شدید خواہش و کوشش کے باوجود کامیاب نہ ہوسکا ۔

پھر طویل عرصہ بعد خط وکتابت کا سلسلہ شروع ہوا ایک دوسرے کی زندہ ہونے اور خیریت سے آگاہی ملے۔

جوانی تو گزر ہی جاتا ہے سو حاجی عباس کا بھی گزر گیا آخر کار انکی شادی سکردو شگری بالا سے تعلق رکھنے والی ایک جان علی پی کے خاندان کی ایک خاتون سے کراچی میں ہی ہوئی ۔

حاجی عباس بھی اپنے گھر والوں کو یاد کرتے کرتے ٹھنڈی آہیں بھرتے ہوئے 80 سال ملنے کی آس میں گزار نے کے بعد 2011 میں کراچی میں ہی انتقال ہوا ۔

انکے چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں ۔

2011 میں انکا بتیجھا محمد علی اینڈیا سے اپنے تایا سے ملنے واہگہ راہداری سے کراچی پہنچے اڈے پہ سارے رشتہ دار ملنے آئے محمد علی کی نظریں پورے مجمع میں کسی خاص شخص کو ڈھونڈ رہا تھا وہ بار بار بیچینی سے ادھر ادھر دیکھتا رہا ۔

آخر کار پوچھ ہی لیا کہ چاچا کیوں نہیں آئے ؟ لوگوں نے بتایا وہ گھر پہ ہے ۔

جب گھر پہ پہنچے تو حسب روایت اچانک کسی نے مرثیہ پڑھا ۔
محمد علی کو جواب مل چکا کہ چاچا کیوں نہیں آئے ؟!!😢

انہیں قبرستان لے گئے چاچا کے قبر پر پہنچ کر محمد علی خوب رویا انہیں روتے دیکھ کر سبھی کے آنکھیں برس پڑیں ۔

محمد علی کا ایک جملہ اپنے چاچا کے قبر پر بہت ہی پردرد تھا جسے سن کر سبھی کی آنکھیں پر نم ہوئیں ۔

” چاچا خونی لکیر پار کر کے تم سے ملنے آیا مگر تم جلد روٹھ گیا صرف اور دس دن انتظار کرتے”
مجھے اپنے سینے سے لگاتا 😢😢😢
یاد رہے محمد علی جب گھر سے نکلا تو چاچا زندہ تھا مگر کراچی پہنچنے سے صرف بیس دن پہلے انکا انتقال ہوا تھا ۔

تحریر و تحقیق ؛ بو علی رضوانی :

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %