مہاجرین کرگل لداخ 1971 نے ہجرت کے 50سال مکمل ہونے پر یوم مہجور ڈے منایا تقریب سے مقررین نے کرگل لداخ روڈ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا

0 0

سکردو (ٹی این این) مہاجرین 1971نے ہجرت کے 50سال ہونے پر یوم مہجور کے طورپر منایا اس موقع پر ایوان اقبال میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں بڑی تعداد میں مہاجرین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفی سرور، سید آغا محمد سرمیک حاجی امین، حاجی نذیر، مہاجرین کارگل لداخ کے صدر محمد خان، ضوانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خپلو سے کر گل دلداخ اور ترتوک ٹیاقشی صرف آدھا گھنٹے کا راستہ ہے لیکن ہمارے ساتھ یہ بہت بڑی ناانصافی جاری ہے کشمیر میں تو کم از کم ایک پوائنٹ بنایا گیا ہے لیکن ہم سر حد کی اس پار سے دوسرے پار آواز لگاؤن تو ہمارے پیارے ہماری آواز سن سکتے ہیں لیکن ہمیں ملنے نہیں دیا جارہا ہے ہم اپنے پیاروں سے ملنے کیلئے تڑپ رہے ہیں لیکن ہمارا سننے والا کوئی نہیں ہجر ت کو 50سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن ہم داغ جدائی کو کبھی نہیں بھلا سکتے ہیں ہمارے دلوں پر جدائی کا داغ تازہ ہے ہم محب وطن پاکستانی ہے ہم نے ہجرت کی تو حکومت اور پاکستان کے مسلح افواج نہیں ہماری حوصلہ افزائی کی ہمیں مایوس ہونے نہیں دیا گیا چار سال تک ہمیں راشن فراہم کرتے رہیں سکردو اور خپلو کے لوگوں نے انصار مدینہ کا کام کیا ہم ان کے احسانات کبھی نہیں بھول سکتے ہیں جب ہم سکردو پہنچنے تو پہلے اس وقت وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے ہمارے اوپر احسان کرتے ہوئے 4سال تک تمام تر ضروریات راشن وغیرہ فراہم کرتے رہیں اس کے بعدجنرل ضیاالحق کے دور میں سرفہ رنگاہ کے مقام پر ہمیں تقریباً ڈھائی سو کنال اراضی ہمارے نام کر دیئے لیکن 50سال گزرنے کے باوجود ہمیں وہاں آباد ہونے نہیں دیا جارہا ہے ہم ایک کیس جیت جاتے ہیں تو کوئی دوسرا آکے اس میں ٹانگ اڑا تے ہیں ہمیں ذلیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم عدالت عالیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ جب ریاست کے قانون کے تحت ہمیں یہ زمین دیا گیا ہے تو مختلف لوگوں کے کیسز نہ لیا جائے اور ہمارے حصے میں جو زمین آئی ہے اسے آباد کرنے دیا جائے انہوں نے کہاکہ ہم نیب، ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں سرفہ رنگاہ میں الاٹ زمین کو آباد کرنے کیلئے کروڑوں روپے فنڈز کا اعلان کیا گیا لیکن یہ خطیر رقم کہا گیا ہمیں کچھ بھی نہیں معلوم ہے اس پر تحقیقات شروع کیا جائے تاکہ ہمارا حق ہمیں مل سکے مختلف حکومتوں کے دور میں کروڑوں روپے سرفہ رنگاہ کے مقام پر پانی نکالنے کیلئے فنڈز رکھا لیکن ایک پیسے کا کام نہیں ہوا ہے لیکن فنڈز مبینہ طورپر ہڑپ کیا گیا ہے جس پر تحقیقات کی جائے انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے فنڈز تو دیا جاتا ہے لیکن ہمیں نہیں ملتا جس کیلئے مہاجرین کیلئے گلگت بلتستان اسمبلی اور کونسل میں سیٹیں مختص کیا جائے تاکہ ہمارے حقوق پر کوئی ڈاکہ نہ ڈال سکے انہوں حکومت پاکستان اور ہندوستان کی حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ انسانی بنیادوں پر خپلو ترتوک ٹیاقشی،چلونکھا کے مقامات سے راستہ بحال کریں تاکہ ہم اپنے پیاروں سے مل سکے کرتار پور راہداری کھل سکتا ہے تو لداخ خپلو روڈ کیوں نہیں کھول سکتے ہیں ملک کے دیگر صوبوں سے ہندوستان کے لئے جاسوسی کرتے ہوئے بہت سرے پکڑے لیکن گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہے آج تک ایک بھی جاسوس نہیں نکلا ہے ملک کے ساتھ غداری کا ہم سوچ بھی نہیں سکتا پاکستان کے ساتھ وفاداری ہماری ماؤں نے دودھ میں پلائی ہے اور والدین نے تربیت دی ہے 1970کے مقسم کے درد ناک واقعات ہیں جس سے سن کر ہر کسی کا آنکھیں نم ہو جاتے ہیں لیکن پتھر دل لوگ ہمیں ایک دوسرے سے ملنے نہیں دے رہا ہے۔تقریب کے آخر میں وطن عزیز کی سلامتی، پاک فوج کی سلامتی شہداء کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کے ساتھ تقریب اختتام پزیر ہوا

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %