جدائی ایک رات کی نسلوں تک کیسے چلی؟ 1971 کی مہاجروں کی داستان غم ۔

0 0

“جدائی کی ایک سچی کہانی صرف نام فرضی”

 

یہ دسمبر 1971 کی ایک طویل اور سرد ترین رات تھی ماسین ساکن ہندور مو بروق برولمو میں اپنی دودتھ پیتی بچی کو علاج کیلئے دوپہر کے وقت لے آیا اور اپنے جوان بیوی سے کہا کہ شام تک لوٹ آؤنگا

 

بیوی نے کہا زرا جلدی آنا ۔

 

کسی نہ کسی وجہ سے انہیں برولمو میں دیر ہوا عزیزوں نے بچی کو رات کے وقت لیکر جانے سے منع کردیا اور مشورہ دیا کہ صبح چائے پی کر آرام سے چلے جانا ۔

 

رشتہ داروں کے اصرار کے بنا پر انہوں نے رات وہاں ٹہرنے کا فیصلہ کیا ۔

 

اور یہ تاریک رات اتنی طویل ہوئی کہ ان میاں بیوی نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا ۔

 

اسی رات کو بھارتی فوج نے اچانک ہندور مو پر حملہ کیا جس رات ماسین برولمو میں رہا جنگ چھیڑ گئی گولیوں کی گونج میں کان پڑی آوازیں سنائی نہیں دے رہی تھیں ۔

 

ان حالات میں جبکہ

گولہ باری اور الامان الحفیظ کا ماحول بنا ہوا تھا گھر جانا خطرے سے خالی نہیں تھا سب نے مشورہ دیا کہ حالات نارمل ہونے کا انتظار کیا جائے ۔

 

اور ماسین بچی کو گود میں لیکر حالات کے ٹھیک ہونے کا انتظار کرنے لگا ۔

 

یہ انتظار اس قدر طویل ہوگی کہ قیامت کے دن جا ملے شاید کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا ۔

خدا کی جانب سے انکی آزمائش یا بد قسمتی کہ انتظار کرتے کرتے کئے دن گزر گئے کہ اچانک ایک دن جب بین الاقوامی دباؤ میں آکر پاک و بھارت

دونوں فوجوں کے درمیان سیز فائر کا اعلان ہوا اور برولمو کا ایک محلہ “فرول” سمیت پورا ہندور مو و ہندور مو بروق بھارت کے زیر قبضہ چلا گیا ۔

 

بیوی ہندوستانی اور شوہر پاکستانی کہا جانے لگا۔

 

دوسری طرف ایک ماں روزانہ باؤنڈری لائن پہ آکر فریاد کرتی رہتی کہ ظالمو مجھے میرا بچی دلا دو مجھے بچی سے ملادو 😢 اس ماں کی فریاد سن کر پتھر بھی شق ہوجاتی اور آخر کار ممتا جیت گئی دونوں فوجوں سے ایک ماں کی فریاد برداشت نہ ہو سکا ان سے ایک ماں کی فریاد دیکھی نہ گئی۔

 

بچی کو ماں سے ملانے کیلئے دونوں افواج کے درمیان مذاکرات ہوئی ۔

 

مزاکرات کی کامیابی پر بچی کو باپ نے ایک چادر میں ڈال کر باؤنڈری لائین پہ ہی ماں کے حوالہ کیا مگر شوہر بیوی کا ملنا نصیب میں نہ تھا ۔

 

ذرا سوچئیے اس باپ نے اپنے جگر گوشے کو کیسے خود سے جدا کیا ہوگا 😢؟!!!.

 

ماں کو تو بچی مل گئی اور ممتا سیراب ہوئی لیکن باپ کی قسمت میں 14 سالوں تک تڑپنا مقدر ٹہرا۔

 

اپنے نویلی دلہن اور بچی سے جدا ہوکر ماسین زیادہ عرصہ جی تو نہ سکا ۔

تاھم رشتہ داروں اور دوستوں کے سمجھانے پر ماسین نے گنگنی سے ایک اور شادی کیا اور اپنے پہلے بیوی کو یہ کہہ کر طلاق دیا کہ جان من اب ہم قیامت کے صبح کو ہی ملینگے تب تک تمہیں شرعاً میں آزاد کرتا ہوں ۔

 

ابھی چند سال ہوئے تھے کہ ماسین مہاجروں کو ملنے والی امداد وصول کرنے سکردو آئے 19000 روپے لیکر وہ واپس جارہے تھے کہ مہاجرین کے گاڑی کو پلپلدو کے مقام پر ایک حادثہ پیش آیا اور 09 مہاجرین سمیت ماسین بھی شھید ہوئے ۔

 

یوں 1984 میں ایک کردار کا خاتمہ ہوا مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا انکی وفات کے ٹھیک چالیس دن بعد ماسین کے بیوی کے ہاں ایک بیٹے کی ولادت ہوئی بیٹے کا نام قادر رکھا ۔

 

قادر اپنے ماموں کے ہاں پرورش پاتا رہا جب قادر جوان ہوا تو اپنا گھر بسا یا ۔

 

قادر نے اپنے بہن سے فون پہ رابطے شروع کیے بہن بھائی جب پہلی بار انٹر نیٹ پہ ملے تو روتے روتے دونوں کی حالت خراب ہوجاتے تھے۔

 

مگر اب انکے درمیان اکثر گفتگو ہوتے رہتے ہیں اور دونوں باھم بغلگیر ہونے کیلئے بیتاب ہیں ۔

 

قادر نے مجھ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مال دنیا کی لحاظ سے خدا نے مجھے کوئی کمی نہیں رکھا ہے لیکن بابا کی مشن کو پورا کرتے ہوئے اپنے بہن سے ایک بار باپ کی طرف سے معافی مانگنے کی آرزو دل میں شدید ترین ہے ۔

 

انہوں نے ہندوستان اور پاکستان دونوں حکومتوں سے اپیل کیا کہ خدا را ہمارے راستوں کو صرف ایک بار کی ملاقات کیلئے کھول دیں ۔

 

صرف ایک لکیر کے ہٹانے کی اپیل کرتے ہیں ۔

 

آپ بھی قادر جیسے لوگوں کی ہمدرد ہیں تو انکی آواز میں آواز ملائیں اور تاریخی راستوں کو کھولنے کیلئے آواز بلند کریں ۔

راوی:

تحریر بو علی رضوانی

 

 دسمبر 1971 کی یاد میں ۔( صرف نام فرضی ) حقیقت پر مبنی واقعہ ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %