اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس: ڈیپارٹمنٹل سکیموں کی تقسیم اور بجٹ کے حوالے سے صوبائی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

0 0

گلگت( پ۔ر) آج مورخہ یکم جولائی 2021 کو اپوزیشن جماعتوں کا ایک اہم اجلاس اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈؤکیٹ کی زیرصدارت اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نواز, جمعیت علمائے اسلام اور بالاورستان نیشنل فرنٹ کے پارلیمانی لیڈرز اور ممبران نے شرکت کی اجلاس میں مالیاتی سال 2021_2022 کے ترقیاتی بجٹ کی سیاسی بنیادوں پر تقسیم اور اپوزیشن جماعتوں کے حلقوں کی عوام کو بہتر صحت, تعلیم, روڈ اور ترقی کے حق سے محروم کرنے اور ڈیپارٹمنٹل سکیموں کی وزراء اور ممبران میں تقسیم کی بھر پور مذمت کی گئ اور ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے تیار کردہ ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز کو نظر انداز کر کے وزراء اور مشیروں کی مرضی سے بد نیتی پر مبنی ترتیب دی گئی اے ڈی پی کو یکسر مسترد کردیا گیا۔ ممبران نے کہا کہ ہم نے عوام دشمن بجٹ اور حکومت کے آمرانہ رویے کے خلاف اسمبلی میں اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے اور بھر پور احتجاج بھی کیا ہے اور ہر صورت ہم اپنے عوام کے حق کا دفاع اور تحفظ بھی کریں گے اب ہم اس سیلیکٹڈ حکومت کے خلاف عوامی رابطہ مہم اور عوامی تحریک شروع کریں گے اور عوامی طاقت کے ذریعے عوام دشمن بجٹ پر کسی بھی طرح عملدرآمد نہیں ہونے دیں گے۔ یہ عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت ہوتی تو ان کے مفادات کا تحفظ کرتے اور پورے گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ انصاف کرتے اور گلگت بلتستان کے بجٹ کو تحریک انصاف کا بجٹ سمجھ کے بندر بانٹ نہ کرتے یہ سیلیکٹڈ لوٹوں کا ایسا ٹولہ ہے جو گلگت بلتستان کے وسائل کی بندر بانٹ کے لیے مسلط کیا گیا ہے۔
ہم عوامی تحریک کے زریعے ان کا اصل چہرہ عوام کو دکھائیں گے اور گلگت بلتستان کی عوامی عدالت میں مقدمہ پیش کریں گے۔ایک طرف مہنگائی بےروزگاری اور ٹیکسوں کے بوجھ کے ذریعے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے تو دوسری طرف عوامی مفاد کے منصوبوں سے اپوزیشن کے حلقوں کی عوام کو محروم کر کے جو ظلم اور زیادتی کی گئی ہے اس پر خاموش نہیں رہیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %