گلگت (پ ر) اسٹنٹ کمشنر/ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن مہم کاکامیاب بنانے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے تاجر تنظیموں کوکورونا ویکسی نیشن کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، دکانداروں کے جانب سے ویکسی نیشن نہ کروانے پردکانوں کوسیل اور بھاری جرمانے ہونگے ویکسی نیشن میں جان بوجھ کر لاپرواہی اورغیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا تو کورونا ایکٹ کے تحت سزائیں دیں گے یہ باتیں منگل کے روز محکمہ صحت کے ٹیم کے جانب سے تحصیل آفس میں جاری ویکسی نیشن رپورٹ کے بعد میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ تحصیل او ر میونسپل کارپوریشن سٹاف کا ویکسی نیشن کامیابی سے جاری ہے ملازمین کو کوتاہی اور غیر زمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرنے دیں گے، وزیر اعلیٰ کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے کوششیں جاری ہیں ہوٹلوں، گیسٹ ہاوسز، عوامی مقامات، سرکاری و غیر سرکاری سکولوں، اور دکانوں، جنرل سٹوروں، بیکریوں، سویٹس سینٹرز اور باربر شاپس کے ذمہ دار وں اور مالکان کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنا او ر اپنے گھر والوں کی ویکسی نیشن کروائیں ِ تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں مدد مل سکے، زندگی ایکبار ملتی ہے زندگی سے پیار کریں، اور ویکسی نیشن لازمی طو ر پر کروائیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت ہی اولین ذمہ داری ہے
گلگت میں دوکانداروں کو کرونا ویکسین لگانے کیلئے اسٹنٹ کمشنر گلگت نے بڑا فیصلہ کرلیا
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا