چھوربٹ ڈیکٹر حادثے میں زخمیوں کو پاک ارمی نے ہیلی کاپٹر میں سکردو لاکر جان بچانے پر اہل علاقہ اور والدین نے پاک ارمی کا شکریہ ادا کیا

0 0

چھوربٹ(ٹی این این ) گزشتہ دنوں چھوربٹ تھوگموس میں ڈیکٹر حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں بھائیوں کو پاک فوج نے ریسکیو کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں سکردو سی ایم ایچ لاکر جان بچانے پر دونوں زخمی بھائیوں کے والد سکندر اور چھوربٹ علاقے کے سرکردگان نے پاک فوج اور ایف سی این اے کے کمانڈر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاک فوج نے دونوں زخمیوں کو ہیلی کاپٹر میں سکردو سی ایم ایچ بروقت نہیں لاتا ہوں دونوں کا جان بچنا مشکل تھا علاقے کے سرکردگان نے کہا کہ پاک فوج نے دونوں زخمیوں کو ریسکیو کرنے کی وجہ سے جان بچ گیا اور پاک فوج کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں کم ہے اور بارڈر ایریا کے تمام لوگوں کی ہر مسائل حل کرنے میں پاک فوج ہر وقت عملی طور پر اقدامات کررہا ہے اور ایک غریب فیملی کے دو نوجوان بھائیوں کو ہیلی کاپٹر میں سکردو سی ایم ایچ ہسپتال لاکر فری علاج اور ہنگامی بنیادوں ہر علاج کرنے پر پاک فوج کے ایف سی این اے گلگت بلتستان کے کمانڈر بریگیڈیئر 323 سی ایم ایچ کے تمام ڈاکٹروں اور سٹاف کا انتہائی مشکور ہے اور پاک فوج نے اہل علاقہ کا دل جیت لیا ہے اور انتہائی مشکور ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website