اختیارات کشمیر افئیرز کے ایک سکریٹری کو دینا صوبائی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔گنڈا پور کا اصل چہرہ منظر پر آگیا رکن اسمبلی غلام شہزاد اغآ

0 0

سکردو (ٹی این این) پاکستان پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن کے صدر و رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے اختیارات وفاق کو منتقل ہونا وفاقی حکومت کو صوبائی حکومت پر عدم اعتماد کا نتیجہ ہے۔اور صوبائی حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ وفاق گلگت بلتستان کو مزید اختیارات دینے کے بجائے رہی سہی اختیارات کو واپس لینا وفاقی اے ڈی پی پر ہاتھ صاف کرنے کا حربہ ہے۔وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی اور یہاں کے عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں بلکہ انکی نظریں یہاں کے وسائل پت جمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی پروجیکٹس کے ٹینڈرز مراحل سے لیکر اختتام تک کے اختیارات کشمیر افئیرز کے ایک سکریٹری کو دینا صوبائی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔گنڈا پوری سرکار پی ایس ڈی پی پروجیکٹ سے کمیشن لینے اور پارٹنر شب کے زریعے اپنے من پسند افراد کو ٹھیکہ دینے کے لئے اختیارات منتقل کئے ہیں جو کی گلگت بلتستان کے معشیت کا بہت بڑا حملہ ہے۔ جسکی ہم بھر بھرپور مزمت کرتے ہیں اور مزاحمت بھی کریں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website