سکردو(ٹی این این) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سکردو حافظ کریم داد چغتائی کی زیر صدارت میں پولیس مجسٹریسی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اے ایس پی، تمام مجسٹریٹس اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان، کورونا وائرس اور رمضان المبارک کے مہینے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں تمام سیکٹر انچارج اور مجسٹریٹس کو ہدایات دی گئی کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس کے بچاؤ کے لئے تمام چیک پوسٹوں اور پوائنٹس پر چیکنگ کو سخت کیا جائے اور سکریننگ پوائنٹ گمبہ سکردو کئے بغیر کسی ملکی و غیر ملکی مسافروں کو شہر میں داخلے سے روکا جائے تاکہ اس وبا کے پھیلاؤ میں کمی آ جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیائے خورودنوش کی قیمتوں میں کمی بیشی کی چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے اور عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تراویح کے دوران بھی تمام سیکٹر انچارج مسجدوں کے سکیورٹی کو الرٹ رکھیں۔ نیز شرکاء نے اپنے مسائل اور تجاویز سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو آگاہ کیا۔
تمام چیک پوسٹوں پر چیکنگ سخت کیا جائے تمام سیکٹر انچارج اور مجسٹریٹس کو ڈپٹی کمشنر سکردو نے سخت ہدایت جاری کردیا
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا