سکردو(پ ر) سول سوسائٹی کے سرگرام کارکن اور امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی نجف علی نے کہا کہ موجود وفاقی و صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے لئے مصیبتوں کے پہاڑ بن چکا ہے ، صوبائی حکومت اسلام آباد میں گلگت بلتستان کا مقدمہ لڑنے کی بجائے اسلام آباد کے مفادات کی تحفظ میں لگے ہوئے ہیں ، اب تک ایک دوسرے کو ہار پہنانے اور کھانا کھلانے کے علاؤہ کوئی کارکردگی نہیں انہوں نے کہا کہ استور کو نیشنل پارک ، ایف سی کی تعیناتی ، دیامر ڈیم پر مقامی افراد کے لیے دروازے بند اور گلگت بلتستان کے سکیموں کا ٹینڈر اسلام آباد میں فروخت کرنا صوبائی اور وفاقی حکومت کے چہرے پر بد نما داغ ہے ، اس وقت سکردو کے عوام ٹنلز اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف ، استور کے عوام نیشنل پارک کے خلاف ، دیامر کے عوام دیامر ڈیم پر مقامی افراد کے لیے دروازے بند کر نے اور گلگت بلتستان کے عوام زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف سراپا احتجاج کر رہے ہیں اور صوبائی حکومت ایک دوسرے کو ہار پہنانے ، وفاقی حکومت کے وزرا کو گلدستے پیش کرنے ،ایک دوسرے کو کھانا کھلانے اور وفاقی وزراء سے سلفیوں میں مصروف ہیں ، وزیر اطلاعات کے لہجہ اور الفاظ پی ٹی آئی کے کلچر نمایاں کر رہے ہیں ، صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں اور گلگت بلتستان کے عوام کے تحفظات دور کریں گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کریں گلگت بلتستان کا مقدمہ لڑیں ورنہ بہت جلد بدترین نعروں سے نوازا جائے گا
انہوں نے صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سوشل میڈیا اور وٹس ایپ گروپ سے نکل کر گلگت بلتستان کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں بصورتِ دیگر بلتستان سے باشعور افراد اور یوتھ حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے اور سکردو سے گلگت اور چلاس کی جانب ریلی نکالیں گے اور گلگت بلتستان کے گاؤں گاؤں جاکر علاقے کے ساتھ روا رکھے جانے والے نا انصافیوں اور زیادتیوں سے عوام کو آگاہ کریں گے
صوبائی حکومت گلگت بلتستان کیلئے مصیبتوں کا طوفان لیکر اہا رہا ہے ہم ہرگز خاموش نہیں رہینگے نجف علی
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا