مسلح افواج ہزارہ برادری کے بے گناہ افراد کے قاتلوں کے خلاف ایکشن اٹھائے اشرف صدا کا سانحہ کوئٹہ کے دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں مطالبہ کردیا

0 0

اسلام آباد (پ ر) صوبائی ترجمان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان و چئیرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد اشرف صدا اور گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ سانحہ کوئٹہ کے شہدا و لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی دھرنے میں شریک ہیں۔

دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے محمد اشرف صدا نے کہا کہ یہ ناحق خون کسی اک مکتبہ فکر کانہیں بلکہ تمام مکاتب فکر کا خون ہوا ہے ۔ بحیثیت انسان ، مسلمان اور پاکستانی ہم شہدا کے لواحقین کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پچھلے دور میں میاں محمد نواز شریف کی دلیرانہ قیادت میں پاکستان کو فرقہ واریت سمیت ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کیا گیا تھا ۔ اور پاکستان کی سرزمین دہشت گردوں پر تنگ کی گئی تھی ۔ تاہم اس نااہل حکومت کے دور میں دہشت گردی اور فرقہ واریت پھر سے سر اٹھا رہی ہے۔ جس پر قابو پانا عمرانی حکومت کے بس کی بات نہیں لہذا میں جنرل باجوہ صاحب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ریاست کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ آپکی زمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج فوری طور پر ہزارہ برادری کے بے گناہ افراد کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔ہ

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website