اسلام آباد: (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید خان کی جانب سے گلگت بلتستان میں بجلی و توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں چینی حکومت اور سفارت خانہ کے تعاون سے چین میں بجلی خصوصاََ پن بجلی کے منصوبوں کا وسیع تجربہ رکھنے والی اور سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیز کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وفد کو بتایا کہ ہماری حکومت اور گلگت بلتستان کے عوام کا اس وقت سب سے اہم اور حل طلب مسلہ توانائی کے بحران کا ہے جس کے لئے ہم وفاقی حکومت اوروزیر اعظم پاکستان سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں اور اس مسلے کے حل کے لیے سر توڑ کو ششیں جاری ہیں گلگت بلتستان کے لئے پاور پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت کو اس بحران پر قابو پانے میں ہمیشہ مشکلات کا سامنا رہا مگر اب بہت جلد پاور پالیسی کی منظوری مل رہی ہے جس سے صوبائی حکومت کی بہت سی مشکلات حل ہو جائیں گی وزیر ااعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت چاہتی ہے کہ گلگت بلتستان میں فوری طور پر پن بجلی کے منصوبوں پر جتنی جلدی ممکن ہو کام شروع کیا جائے اور پاکستان کی معاشی حالت کے پیش نظر ہمیں اس سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی بھی ضرورت ہے جن کے ساتھ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت پالیسی اور دیگر فارمولے طے کرنے کے لئے تیار ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے عوام کو سولر انرجی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے بھی آے وفد سے تجاویز طلب کیں اورکہا کہ سرمایہ کار اور بجلی فراہم کرنے والی کمپنیز گلگت بلتستان کی جغرافائی اور موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پن بجلی،سولر انرجی اور دیگر ذریعوں سے توانائی کے شعبے کی بحالی کے لئے ہماری مدد کی جائے،اس موقع پر چائنیز وفد میں شامل بجلی و توانائی کی مختلف کمپنیز جن میں چائنہ پاور گزیبو اور تھری گورجس کے حکام نے ا پنی اپنی کمپنیز کی کارکردگی اور پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں توانائی و بجلی کے مکمل کیئے جانے والے منصوبوں پر بریفنگ دی اور یقین دلایا کہ وہ گلگت بلتستان میں توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے اور جلد گلگت بلتستان حکومت اور عوام کی مشکلات کا ازالہ ممکن بنائیں گے چائنیز وفد نے کہا کہ چائنیز حکومت اور عوام گلگت بلتستان کے عوام سے خصوصی لگاو رکھتے ہیں لہذا ہم گلگت بلتستان کو اس بحران سے نکالنے میں کامیاب ہو کرسرخرو ہونا چاہتے ہیں۔
گلگت بلتستان میں توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے وزیر اعلی کو چینی وفد نے یقین دہانی کرائی
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا