شگر(ٹی این این )وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم نے بلتستان ڈویژن میں پہلا سرکاری دورہ گلگت بلتستان کا سب سے بڑا زرعی ضلع شگر سے شروع کیا اور محکمہ زراعت شگر کے ڈی ڈی جی ایم ثاقب نے باب شگر پر آنکا استقبال کیا، منسٹر زراعت نے سیڈ فارم کو تھنگ میں جاری سیڈ پروڈکشن کے ایکٹیویٹیز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور یہاں کام کرنے والے سٹاف کو تعریفی سند دینے کا اعلان کیا۔ آپ نے مرہ کی شگر فارمر کو آپریٹو سوسائٹی کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ کہ جب تک زرعی توسیع میں کمیونٹی کی شرکت نہ ہو وہ کامیاب ماڈل نہیں ہو سکتا مجھے یہاں کے نوجوانوں کی زرعی مہارتوں کے کاموں میں دلچسپی سے بڑی خوشی ہوئی۔ مستقبل میں بھی زراعت کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔ اسکے اگلے مرحلے میں وزیر زراعت نے شگر محکمہ زراعت کے سینٹرل فرسٹ پروسیسنگ سینٹر کا دورہ کیا اور یہاں جاری کاموں کے حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اور یہاں کے سٹاف کو بھی تعریفی سند کا حقدار قرار دیا۔ اگلا پڑاؤ حشوپی گارڈن شگر تھا جہاں وزیر زراعت گلگت بلتستان جناب محمد کاظم میثم جو محکمے کی طرفسے باقائدہ بریفینگ دی گئی۔ حشوپی گارڈن میں عوامی نمائندوں اور فارمرز کی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ جب تک کسان نئے تکنیکی علوم اور ہنر کو نہیں اپنائیںگے زراعت کمرشل بنیادوں پر کھڑا نہیں ہوسکتا۔ کمیونٹی کی شرکت کو خوش آئیند قرار دیا اور محکمہ زراعت کے کارکنوں کی کوششوں کو مذید مربوط اور پائیدار بنانے پر زور دیا۔
گلگت بلتستان کے سب سے بڑے زرعی ضلع شگر میں محکمہ زراعت کی کارکردگی سے مطمین ہوکر صوبائی وزیر زراعت نے بڑا انعام دے دیا
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا