کرونا وائرس کی پھیلاؤ آخر گنگچھے میں کہاں کہاں ہورہا ہیں چئیرمین تعلیمی کمیٹی کریس کاچو اختر خان نے نشاندہی کردی

0 0

سکردو(نامہ نگار) چیئرمین تعلیمی کیمٹی کریس کاچو اختر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پورے پورے گلگت بلتستان میں تعلیمی ادارے بند ہے مگر یہی سکول کے بچے کھیل کے میدانوں کو آباد کررہا ہے اور سکول بند ہونے کی وجہ کریس سمیت پورے علاقے میں کرکٹ فٹ بال اور دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹ ہورہے ہیں اور سکول کے بچوں کے ساتھ علاقے کے تمام لوگوں کا اجتماع ہوتا ہیں اور ہجوم بنارہا ہے اور ایس پیز پر عمل نہیں کر رہا ہے اور کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ ضلع گنگچھے کے انتظامیہ سے کئی بار مطالبہ کیا تھا کہ کھیلوں کا جو ٹورنامنٹ جگہ جگہ ہورہا ہے ان کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھایا جائے مگر انتظامیہ لاپرواہی کا مظاہرہ کررہا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے ٹورنامنٹ منعقد کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کیلئے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کیا جائے ورنہ کرونا وائرس کی بیماری کو روکنا مشکل ہوگا

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website