سکردو(ٹی این این )صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سربراہ آغا علی رضوی کے ہمراہ حوطو اور دیگر ملحقہ علاقے جس میں رنگاہ رزسنا کتپناہ سندس اور سترنگلونگما شامل ہے جو کہ ایک عرصے سے دریائی کٹاو کے زد میں ہے اس علاقے کا دورہ کیا۔ اس دورہ کے موقع پر عمائدین و متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک عرصے سے دریائی کٹاو کی زد میں آکر ہزاروں کنال اراضی برباد ہوچکی ہیں گھر بار اور درختوں کو جو نقصان پہنچا ہے اس کا تلافی ممکن نہیں۔ اس وقت بھی دریائی کٹاو جاری ہے اسے روکنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کرکے حل نکالا جائے گا۔ صوبائی حکومت اس مسئلے کے مستقل بنیادوں پر حل نکالنے کیے اقدامات اٹھائے گی۔ اس موقع پر آغا علی رضوی نے کہا مزید کسی قسم کی تاخیر کے بغیر دریائے کٹاو کے حل کے لیے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
حوطو، رنگاہ رزسنا، سندس اور سترنگلونگما کی دریائی کٹاو کو روکنے کیلئے فوری اقدامات اٹھایا جائے گا صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا