کرونا کی وباء ایک بار پھر بے قابو، تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان ہوگیا

0 0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کرونا کی دوسری لہر میں تیزی کے بعد این سی او سی میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں صوبائی وزرء تعلیم نے بھی شرکت کی، اجلاس میں کورونا کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے پر وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا،اجلاس میں اسکولوں کی بندش کے دورانیے پر گفتگو کی گئی ،
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے،صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے،تعلیمی اداروں سے متعلق آج اجلاس ہوا،صوبوں نے تعلیمی اداروں سےمتعلق تجاویز پیش کی تھیں ،26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے جائیں گے،26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسزکر سکتی ہیں پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

 

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website